رحمت جمال کے شہادت میں ملوث ریاستی ایجنٹوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے – بی آر اے

355

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 12 اگست کو مغربی بلوچستان کے علاقے درگس میں آئی ایس آئی کے ایجنٹوں نے فائرنگ کر کےہمارے ساتھی رحمت جمال عرف فارس ولد جمال کو شہید کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید رحمت جمال دشت کپکپار کا رہائشی تھا، وہ گذشتہ 4 سالوں سے بی آر اے کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کے جنگ میں شریک تھا اور کئی جنگی محاذوں میں شریک رہا۔ شہید رحمت جمال جفاکش اور محنتی ساتھی ہونے کی ساتھ ساتھ ایک بہادُر جنگجو تھے ان کی دی ہوئی قربانی و بہتے لہو کا ہر ایک قطرہ ایک آزاد وطن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریگا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ وطن کی آزادی کیلئے سر گرم عمل نوجوانوں کی شہادت میں ملوث کارندوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا۔