دشت میں منشیات کیخلاف مہم دوسرے مرحلے میں داخل
منیشات کے خلاف آگہی مہم کمیٹی کا دوسرا اجلاس ڈگاری کہن میں منعقد ہوا، اجلاس میں موجود کمیٹی اراکین نے تجاویز دی کہ جس طرح شروعاتی مرحلے میں علاقائی اعتبار سے منیشات کے اڈے مالکان کو ملاقات کرکے منیشات کے کاروبار کو ترک کرنے کا کہا گیا لیکن دو دن بعد وه حسب روایت اپنے دهندے اور حرکتوں سے باز نہیں آئے اسی طرح اب یوسی گهنہ کے تمام پولیس چیک پوسٹس اور آرمی کے چیک پوسٹ کے انچارج سے ملاقات کرکے انہیں تمام صورت حال اور ابتدائی معلومات فراہم کیئے جائیں گے۔
کمیٹی اراکین کا کہنا ہے کہ مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جاچکا ہے جس کے تحت آج ایک علاقائی وفد کی صورت میں پولیس اور آرمی کے چیک پوسٹوں پر جاکر انچارج کو منیشات کے برخلاف مہم کے حوالے سے آگاه کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات فرائم کرنے کے بعد یہ مطالبہ کیا گیا کہ خدارا فورسز کے اہلکار اپنی ذمہ داری کو نبهاکر علاقے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم اپنے علاقے اور نوجوانوں کو اس ناسور مرض سے چهٹکارا دے سکیں کیونکہ منیشات ایک خاموش قاتل اور سماجی برائیوں کی جڑ ہے جس نے پورے سماج کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جو ایک زنده قوم اور شعوری معاشرے کیلئے ناقابل قبول ہے۔
مزید کہا گیا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران کو اطلاع اور نشاندہی کرنے کے باوجود کوئی تسلی بخش ردعمل نہ دکهانے پر انتہائی تشویش اور شکوک و شبہات ہیں کہ پولیس کو منیشات کی روک تهام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔