خضدار : گریشگ سے لاپتہ نوجوان بازیاب

185

گریشگ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے  تیرہ جون دو ہزار بیس کو چھاپہ مار کر دو نوجوانوں کو لاپتہ کردیا تھا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جاری کردہ ایک مختصر اعلامیہ کے مطابق تیرہ جون دو ہزار بیس کو ضلع خضدار کے علاقے گریشگ سے لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں میں ایک نوجوان زاہد بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے زاہد بلوچ کی رہائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زاہد بلوچ کے ہمراہ لاپتہ ہونے والے اعظم بلوچ کو بھی رہا کیا جائے ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرتا جارہا ۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی قیادت میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے۔