خاران: سابق وزیر داخلہ کے گھر پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ٹی نے قبول کرلی

302

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع خاران میں جنگل روڑ پر واقع بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کے گھر پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کی ذمہ داری بی ایل ٹی قبول کرتی ہے۔

میران بلوچ نے مزید کہا بلوچستان میں پاکستانی فوج کے سہولت کاروں اور انہیں بلوچ سرزمین پر قتل غارت گیری میں معاونت فراہم کرنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ایسے عناصر ہمیشہ بلوچ حریت پسندوں کے نشانہ پر رہینگے۔