حیات مرزا بلوچ کا قتل، انصاف کا قتل عام ہے – بلوچ یکجتی کمیٹی

478

بلوچ یکجتی کمیٹی کراچی نے کہا ہے کہ حیات مرزا بلوچ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فزیالوجی میں فائنل ائیر کے طالب علم اور کراچی یونیورسٹی میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے بلوچ طالب علموں کی تعلیمی مشکلات کو حل کرنے کے لئے جدوجہد کررہے تھے۔ انہیں کل تربت آبسر کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بناء کسی جرم کے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا۔