حب میں گھر پر دستی بم حملہ

998

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دستی بم کا حملہ حب شہر کے ساکران روڈ پر واقع احتشام الحق نامی شخص کے گھر پر ہوا ہے۔

مذکورہ شخص کو اس سے قبل بھی دستی بم حملوں میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم وہ محفوظ رہیں ہے۔

آج ہونے والے حملے میں جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے تاہم دھماکے کے نتیجے میں گھر کو نقصان پہنچا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے مزید کاروائی کررہی ہے۔