حب شہر میں خفیہ اداروں کے کارندے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا – بی ایل اے

399

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں حب میں دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے پیر کی شب، بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر حب میں ساکران روڈ پر واقع ایک گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، یہ گھر پاکستانی خفیہ اداروں کے کارندوں کے زیر استعمال ہے۔ اس حملے کا مرکزی ہدف سابق ڈی سی اور پاکستانی بیوروکریٹ احتشام الحق تھے۔

انہوں نے کہا کہ احتشام الحق پاکستانی خفیہ اداروں کا ایک متحرک کارندہ ہے اور خفیہ اداروں کی ایماء پر بلوچ قومی تحریک کے خلاف نا صرف خود متحرک ہے بلکہ دوسرے مخبروں کو بھی سہولیات فراہم کرنے اور معاونت کرنے میں ملوث ہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بی ایل اے اس سے قبل یہ واضح کرچکی ہے کہ ان تمام عناصر سے ہرگز رعایت نہیں برتی جائیگی جو براہ راست دشمن کے ہمرکاب ہوکر بلوچ قومی تحریک کے خلاف متحرک ہونگے اور رکاوٹ بننے کی کوشش کریں گے۔