جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، دو نوجوان کیچ سے لاپتہ

251

فورسز نے دو افراد کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بیلدہ میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دو بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے کیچ میں بلیدہ کے علاقے میناز میں آپریشن کرتے ہوئے دو بلوچ نوجوانوں مختار ولد مجید اور عبدالوہاب ولد ملا عبدالحکیم کو ان کے گھر سے اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا نا رکنے والا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ دنوں کیچ کے علاقے پیدارک سے وقار ولد ہاشم دشت سے عبدالقدوس کولواہ سے واجد ولد محمد، محمد علی ولد واجد، الہی بخش ولد تلاھو سمیت کئی افراد گرفتاری بعد لاپتہ کردیئے گئے اور چند روز قبل اواران سے فورسز کے ہاتھوں شلّی بلوچ نامی خاتون کی جبری گمشدگی کے بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جہدو جہد کرنے والے تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے جس میں مختلف لاپتہ بلوچ نوجوانوں کے لواحقین شرکت کررہے ہیں۔