تمپ: باڑ لگانے والے قابض فورسز کو نشانہ بنایا – یو بی اے

168

یونایئٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے تمپ میں عبدوئی کے مقام پہ گولڈ سمڈ لائن پر باڑ لگانے والے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں پہ بھاری  ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے وقت عین مقام پہ قابض فورسز کے مدد کے لیے دو جنگی ہیلی کاپٹر بھی پہنچے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں قابض فوج کے اہلکاروں کے ساتھ مقامی اور غیرمقامی متعدد مزدور بھی ہلاک ہوئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مقامی افراد کو ہم ایک بار پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض فوج کے قربت سے اجتناب کرے ورنہ کسی قسم کی بھی نقصان کی ذمہ دار وہ خود ہونگے۔ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے ۔