تربت: آپسر میں چھت گرنے سے 3 افراد زخمی

159

بلوچستان کے علاقے تربت میں مکان کی چھت گرنے کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ تربت میں آپسر کے علاقے میں پیش آیا، جہاں الہی بخش نامی شخص کے مکان کا چھت بارش کے باعث منہدم ہوگیا۔ ہمسائیوں کی مدد سے زخمیوں کو ملبے سے نکالا گیا۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہرنائی، بولان، مچھ اور دیگر مقامات پر سیلابی ریلے آنے کے باعث گھروں اور فصلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث تاحال کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔