بھارت نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

459

پاکستان کی جانب سے آج جاری ہونے والے نئے سیاسی نقشے پہ انڈیا کی وزارتِ خارجہ نے  کہا کہ ‘اس قسم کے مضحکہ خیز دعوے کی کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی کوئی بین الاقوامی قبولیت۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا طرف سے انڈیا کی ریاستوں گجرات اور اس کے یونین علاقوں کشمیر اور لداخ ہر ناقابلِ مدافعت حق ظاہر کرنا سیاسی طور پر ایک بے معنی مشق ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیا نے پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے جاری کیے جانے والا نام نہاد نیا سیاسی نقشہ دیکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے مضحکہ خیز دعوے کی نہ تو کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی کوئی بین الاقوامی معتبریت ہے، درحقیقت یہ نئی کوشش صرف سرحد پار دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کے علاقائی اضافے کے جنون کی حقیقت کو تقویت دیتی ہے۔