بولان سے خاتون کی لاش برآمد

396

لاش کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان کے علاقے بولان میں گوکرت کے مقام پر ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو شناخت کے لیے مچھ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش ممکنہ طور گذشتہ دنوں مون سون کی بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے پانچ افراد میں سے ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل بھی گوکرت کے علاقے میں مذکورہ افراد میں سے ایک شخص کی لاش ملی تھی۔

خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ انتظامیہ اس حوالے سے کارروائی کررہی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔