بلوچستان کو نگل کر پاکستان کا نیا نقشہ کھینچا گیا – مہران مری

1353

آزاد بلوچ ریاست بلوچستان کو نگل کر پاکستان کا نیا نقشہ کھینچا گیا۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ قوم پرست رہنماء مہران مری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویئٹر پہ اپنے ایک بیان میں کیا  ۔

بلوچ رہنماء نے کہا پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے کٹھ پتلی وزیراعظم عمران خان اور اس کے جرنیلوں نے ٹوپی سے خرگوش نکالنے کا ڈرامہ کرتے ہوئے ایک نیا سیاسی نقشہ جاری کیا جس میں پورا انڈین کشمیر اور لداخ کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا۔

مہران مری نے کہا انیس سو اڑتالیس  میں بھی اسی لالچ میں ایسا ہی کچھ کیا گیا تھا وہ ایک ٹیبل کے کنارے بیٹھے اور پاکستان کا ایک نیا نقشہ بنایا جس میں انہوں نے آزاد بلوچ ریاست بلوچستان کو نگل کر پاکستان کا نیا نقشہ کھینچا۔

انہوں نے کہا بھارت کے ساتھ انہوں نے ایسی کئی ناکام کوششیں کیں مگر پھر بھی بے شرمی کے سواء کچھ حاصل نہیں ہوا اور پھر سے وہی سب کچھ دہرا رہے ہیں

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے آج برسراقتدار پارٹی نے نئے سیاسی نقشے کی منظوری دی جس میں بھارتی زیر انتظام کشمیر کو بھی پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔