بلوچستان میں کانگو وائرس کے مزید 6 کیس سامنے آگئے

225

جمعرات کے روز بلوچستان سے مزید 6 کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد تمام افراد کو کوئٹہ فاطمہ جناح ہسپتال کے نگہداشت وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان میں کانگو وائرس پر قابو نہ پایا جاسکا، کوئٹہ قلعہ سیف اللہ اور پسنی کے رہائشی 6 افراد فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل کردیئے گئے ہیں جن میں تین کا تعلق کوئٹہ، 2 کا قلعہ عبداللہ جبکہ کانگو وائرس سے شکار ایک مریض کا تعلق پسنی سے ہے۔

رواں سال بلوچستان میں 52 افراد اس مرض کا شکار ہوئے ہیں۔

ممکنہ طور پر کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جنہیں تشخیص کے لئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے اور مریضوں کو ضروری علاج کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔