بلوچستان: مختلف علاقوں سے تین لاشیں برآمد

614

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت سبی اور صنعتی شہر حب سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع سبی میں بائی پاس کے قریب سے انتظامیہ نے ایک شخص کی لاش برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

سبی سے برآمد ہونے والے لاش کی شناخت حسین الدین ولد شادی کے نام سے ہوئی ہے جو نصیر آباد کا رہائشی ہے۔

اسی طرح کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ کلی گشگوری سے ایک شخص کی لاش ملی جسے شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے لیبر کالونی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت کے لئے سول اسپتال حب منتقل کر دیا گیا ہے۔

برآمد ہونے والے دو لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم بلوچستان میں اکثر اوقات لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں جن میں اکثریت جبری گمشدگی کا شکار افراد کی لاشیں ہوتی ہیں۔