بلوچستان بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

215
File Photo

بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 20 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبائی حکومت نے چودہ اگست اور محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 20 روز کیلئے عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔