بلوچستان کے 25 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے چلائی جارہی ہے، مہم کے دوران 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پولیو حکام کے مطابق بلوچستان میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث بچوں کے وائرس سے متاثر ہونے کے خطرات مسلسل موجود ہیں، اسی لئے بچوں کو وائرس سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلاوائیں۔
پولیو حکام کے مطابق سندھ و خیبر پختون خواہ کی طرح بلوچستان میں بھی پولیو وائرس کے خلاف جنگ جاری ہے، وائرس کو شکست دینے کے لئے آج سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 33 میں سے 25 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔
مہم کے دوران21 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
متعلقہ حکام کے مطابق بلوچستان میں پولیو وائرس کی موجودگی اور پولیو ویکسین پلانے کے حوالے سے انکاری والدین کے باعث بچوں کے وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات موجود ہیں، بہرحال وہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔