افغانستان : اسپین بولدک میں بم دھماکہ، 13 عام شہری جانبحق

495

بارودی سرنگ کا دھماکہ ضلع اسپن بولدک کے علاقے لوی کاریز میں ہوا ۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع اسپین بولدک کے علاقے لوی کاریز میں عام شہریوں کی گاڑی طالبان کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تیرہ افراد جانبحق ہوئے۔

افغانستان بالخصوص جنوبی صوبوں  میں حالیہ دنوں پر تشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔

گذشتہ روز کندھار صوبے کے سات اضلاع میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،  جبکہ شاولیکوٹ ضلع میں افغان اسپیشل فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پہ چھاپے بھی مارے جس میں دو درجن کے قریب طالبان مارے جانے کی اطلاع ہے۔

تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔