دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ سے پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن گھر میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔
فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والی خاتون کی شناخت شلّی ولد تلاھو کے نام سے ہوئی ہے۔
یاد رہے بلوچستان سے دیگر افراد کی طرح خواتین بھی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں اس سے قبل آواران سے فورسز نے خواتین کو لاپتہ کرنے کے بعد ان کی گرفتاری ظاہر کرکے رہا کردیا تھا۔
بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے شکار افراد میں خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد شامل ہے تاہم کچھ خواتین بازیاب بھی ہوئے اور کچھ دیگر لاپتہ افراد کے طرح سالوں سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔