تفتان سے اغواء ہونے والے محمد رضا کو بازیاب کیا جائے- لواحقین کی اپیل

39

بلوچستان کے شہر تفتان کے رہائشی تاج محمد حسن زئی نے مطالبہ کیا کہ چھ روز قبل اغواء کیے جانے والے ان کے بھائی محمد رضا حسن زئی کو بازیاب کرایا جائے۔

دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کو تفتان کلی اسٹیشن سے تاوان کی غرض سے اغوااغواء کیا گیا ۔

انہوں نے واقعے کی تفتان لیویز تھانے میں رپورٹ درج کرکے تین اغوکاروں کی باقاعدہ نشاندہی کی اور ایف آئی آر مذکورہ ملزمان کو نامزد کردیا لیکن ابھی تک انھیں گرفتار نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اغواکار بھائی کی رہائی کے لیے چھ کروڑ روپے کا تاوان طلب کررہے ہیں اور اپنے مطالبات منوانے کے لیے مغوی پر تشدد کرکے ان کی آہ و فغاں انھیں فون پر سنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کا خاندان شدید پریشانی اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔

انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بھائی کی رہائی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور اغوکاروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔