ہرنائی : کوئلہ کان میں حادثہ ، ایک کانکن جانبحق

244
File Photo

ہرنائی کے علاقے  کھوسٹ میں کوئلے کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں  ایک کانکن جانبحق ہوگیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثہ سید آغا کول مائنز ایریا ٹھیکہ دار جہانزیب کے لیز میں پیش آیا ہے، جس میں ایک کانکن کمالدین ولد سراج الدین سکنہ شانگلہ خیبر پختونخواہ جانبحق ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق لاش کو لیز سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ ہرنائی اور آس پاس کے علاقوں میں واقع کوئلہ کانوں میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں کانکن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔