ہرنائی: کوئلہ کان حادثے میں 2 افراد جانبحق

194
File Photo

ہرنائی کے علاقے طور غر (پہاڑ) میں کوئلے کے لیز میں گیس بھر جانے کی وجہ سے دو کانکن  جانبحق ہوگئے، مقامی لوگوں اور انتظامیہ نے لاشوں کو لیز سے نکال دیا ۔

 جانبحق ہونے والے افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے پشین اور افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔

 حادثہ ٹھیکہ دار عبدالقاری کے کول لیز میں گیس بھر جانے کی وجہ سے پیش آیا،  جس میں محمد طاہر ولد داداللہ سکنہ پشین اور آزاد خان ولد ظاہر خان سکنہ افغانستان موقع پر جانبحق ہوا۔

ہرنائی مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لیز سے نکال دیا۔ جس کے بعد لاشوں کو لیبر ہسپتال ہرنائی پہنچا دیا گیا۔

ہرنائی یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہرنائی میں کوئلے کے لیزوں میں کئی حادثے ہوچکے ہیں، جن میں کئی کانکن  ا جانبحق  ہوچکے ہیں، لیکن دوسری جانب حکومت کی جانب سے کوئلہ کانوں میں حفاظتی  اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔