ہرنائی : مسلح افراد کا فورسز و کوئلہ لیز پر حملے

693

ہرنائی و بولان میں آئے روز مسلح افراد کی جانب سے فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں۔

ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زردآلو میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسزکے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانے کی اطلاع ہے ۔

جبکہ اسی علاقے میں مسلح افراد نے ایک کوئلہ لیز پر حملہ کرکے اسے نذر آتش کرنے کے بعد وہاں کام کرنے والے دو ذمہ داروں کو اپنے ہمراہ لے گئے ۔

دریں اثناء زرائع کے مطابق دو دن قبل بولان کے علاقے چھپر لیٹ میں مسلح افراد  نے لیویز تھانے پر حملہ کرکے وہاں موجود اسلحہ و گولہ بارود اپنے ہمراہ لے گئے تاہم لیویز تھانے پر حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی ۔

بولان و ہرنائی کے علاقوں میں اکثر اوقات مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بی ایل اے قبول کرتا ہے تاہم گذشتہ رات کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔