گریشہ جھڑپ میں شہید ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں – بی ایل ایف

1082

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے گریشہ میں شہید ہونے والے سرمچاروں کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ پانچ جولائی کو ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں دوران سفر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اور سرمچاروں کا سامنا ہوا جس میں تین سرمچار شہید ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ شہداء میں لیفٹیننٹ عبدالحمید عرف شاہ زیب ولد نورجان سکنہ بدرنگ گریشہ، سرمچار صابر علی عرف مہیم ولد صوالی سکنہ گریشہ گمبد او ر سرمچار انور عرف جاوید ولد شریف سکنہ مشکے کھندڑی شامل ہیں۔ تینوں شہداء بلوچستان کی جہد آزادی میں بی ایل ایف کے مسلح پلیٹ فارم سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اس جھڑپ میں ان کے دوسرے ساتھی بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے اور دشمن کو بھی نقصان پہنچایا۔ ہم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ سرمچار گریشہ میں لوپ کے علاقے سے کہیں جارہے تھے کہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے ان پر حملہ کیا۔ ان ڈیتھ اسکواڈز نے بلوچستان میں ڈکیتی اور قتل میں تیزی لائی ہوئی ہے۔ تاہم مختلف علاقوں میں ان کی نشاندہی ہوچکی ہے اور جلد سرمچار انہیں نشان عبرت بنائیں گے۔