کیچ میں پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری

638

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آج صبح سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

فوجی آپریشن تمپ کے علاقوں کلبر، شاہاپ، گٹی کوہ اور گردونواح میں کی جارہی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ علی الصبح شروع کیئے گئے آپریشن میں زمینی فورسز بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔ شاہاب روڈ کے قریب ناکہ بندی کرکے آمد و رفت کے راستے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہے تاہم آمد و رفت کے راستے بند ہونے کے باعث جانی یا مالی نقصانات کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے۔

عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔