کوئٹہ /سوراب: فائرنگ سے دو افراد ہلاک

237

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور سوراب میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ لیاقت بازار جیولرز کی دوکان میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے محمد اسماعیل ولد حاجی سعید کاکڑ ہلاک ہوگئے۔

مسلح افراد واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

دوسری جانب ضلع سوراب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا جس کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب منتقل کردیاگیا۔

واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالمجید سکنہ منگچر کے نام سے ہوئی جو لاکھوریان میں زمینداری کا کام کرتے تھے مزیر تفتیش پولیس کر رہی ہے۔