کوئٹہ سریاب میں عوامی فنڈز کے ضیاع کا نوٹس لیا جائے – نیشنل پارٹی

195

نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار بلوچ نے  کہا کہ حکام بالا سریاب میں جاری گزشتہ کے پی ایس ڈی پی میں شامل کروڑوں روپوں کے ترقیاتی اسکیموں میں بڑے پیمانے پر ناقص میٹریل کا استعمال اور غیر معیاری کاموں کا نوٹس لیں،  کیونکہ اس سے عوامی فنڈز کے بڑے پیمانے پر ضیاع کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا پانی، گیس، بجلی تو پہلے ہی نایاب تھا، تعلیمی ادارے ویسے کے ویسے ہی تباہ حال ہیں بجائے نئے ادارے اور منصوبے منظور کرانے کے وہاں پہلے سے موجود اداروں کے لئے سہولیات ناگفتہ بے حال ہیں جس سے سریاب ایک سراب کا منظر پیش کررہا ہے اور یہ سب کچھ علاقے کے نام و نہاد قوم پرست نمائندوں کے ناک کے نیچے ہورہا ہیں۔

اس وقت سریاب کے مخلتف علاقوں جس میں گشکوری ٹاون ،نعمان اسٹریٹ ،ناشناس کالونی، لوہڑ کاریز، کلی جیو، سبزل روڈ، محلہ بینک کالونی، برما ہوٹل، عارف گلی، رضا اسٹریٹ، موسیٰ کالونی، کیچی بیگ، فیض آباد کے ارد گرد اور دیگر علاقوں میں غیر معیاری ترقیاتی کام جاری ہیں تعمیراتی کاموں کے معیار کا یہ عالم ہے کہ ان سڑکوں کو ہفتہ نہیں ہوا کہ یہ اکھڑنا شروع ہو گئی ہیں جب کہ  ایک بارش ہونے کی دیر ہے، ان کا حال اس سے بھی برا ہو گا۔

نیشنل پارٹی سریاب کے ترقی و خوشحالی کے لیئے کسی بھی منصوبے یا تعمیراتی کام کا حمایت کرتی ہے مگر کروڑوں روپوں کے عوامی فنڈز سے جاری ناقص اور غیر معیاری اسکیمیوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتی رہے گی۔

ہم حکام بالا بالخصوص محکمہ مواصلات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان غیر معیاری کاموں کا نہ صرف ازخود نوٹس لیں بلکہ ان تعمیراتی اسکیموں میں استعمال ہونے والی غیر معیاری اور ناقص میٹریل کی جانچ کے لیئے ایک کمیٹی تشکیل دیں جو ان اسکیموں کا معائنہ اور چھان بین کریں کیونکہ ہم سممجھتے ہیں عوامی فنڈز عوام کی امانت ہوتے ہیں جن کے ادا کئیے گئے ٹیکسوں سے ان ہی کی ترقی و خوشحالی کے لیئے حکومت وقت اور منتخب نمائندے اقدامات اٹھاتے ہیں منصوبے اگر غیر معیاری ہو تو اس سے عوام کی ہی امانت کا ضیاع ہوتا ہے۔ اگر ان منصوبوں کی بروقت نوٹس لینے کی بجائے اقرباپروری کا مظاہرہ کیا گیا تو نیشنل پارٹی ان عوامی منصوبوں کی ضیاع کے خلاف سریاب کے عوام کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاج کرے گی۔