بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے رات گئے دیر ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک بلوچ نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
حب سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت چاکر ولد عبدلسلام کے نام سے ہوئی ۔
جبکہ کراچی کے علاقے ملیر سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلوچستان کے علاقے تمپ آسباد کے رہائشی نوجوان عبدلقیوم ولد ابراہیم کو لاپتہ کردیا ۔
یاد رہے اس سے قبل بھی بلوچستان میں آئے روز لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم کی جانب سے حملے کے بعد فورسز نے کراچی اور اس سے منسلک علاقوں سے لوگوں کو سرچ آپریشن میں لاپتہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
فورسز کے ہاتھوں حب سے لاپتہ ہونے والا چاکر کے لواحقین کے مطابق چاکر ایک زہنی معزور شخص ہے انسانی حقوق کے ادارے چاکر کو بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں