کراچی : مسلح افراد کی فائرنگ سے ملا مجیب زامرانی محافظ سمیت ہلاک

3107

بلوچستان کے علاقے زامران سے تعلق رکھنے والے  ملا مجیب کو کراچی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے بلوچستان کے علاقے زامران سے تعلق رکھنے والے ملا مجیب زامرانی کو اس کے محافظ سمیت ہلاک کردیا ۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے جس گاڑی پہ فائرنگ کی اس میں دو مرد اور تین خواتین سوار تھے ، تاہم فائرنگ سے خواتین محفوظ رہیں ۔

ہلاک ہونے والوں  میں مجیب الرحمن زامرانی ولد ادریس اور انس ولد عامر شامل ہے ۔

خیال رہے کہ ملا مجیب زامرانی کے حوالے بعض زرائع کہتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں شدت پسند مذہبی گروپ لشکر طیبہ مکران ریجن کے مبینہ سربراہ تھے ۔

ملا مجیب پر بلوچستان میں بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف مسلح حملوں کا بھی الزام عائد کیا جاتا رہا ہے ۔

تاہم کراچی میں ہلاک ہونے والے ملا مجیب کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔