کراچی :عاقب چانڈیو و دیگر لاپتہ افراد کے لئے احتجاجی مظاہرہ

437

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری طور لاپتا کیئے گئے عاقب چانڈیو، پٹھان خان زہرانی، ایوب کاندھڑو، امتیاز خاصخیلی، امداد شاہ و دیگر لاپتہ سندھی قوم پرست کارکنان جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ رہنما سسئی لوہار لاپتہ عاقب چانڈیو کی ہمشیرہ شازیا چانڈیو، سندھ سجاگی فورم رہنما سارنگ جویو، سندھی ادیب تاج جویو و دیگر لاپتا سندھی بلوچ افراد کے لواحقین شامل تھے –

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فار مسنگ پرسنز آف سندھ رہنماؤں کا کہنا تھا گذشتہ کئی ہفتوں سے سندھ بھر میں ریاستی فورسز کا آپریشن جاری ہے جس دوراں قومپرست کارکن عاقب چانڈیو، شکیل حیدر، امداد شاہ، امتیاز خاصخیلی، حفیظ پیرزادو، محفوظ نوتکانی سمیت 60 سے زائد قومپرست کارکنان کو جبری طور اٹھاکر لاپتا کریا گیا ہے۔ حالیہ ریاستی آپریشن سے پہلے بھی 50 سے زائد کارکنان جبری طور لاپتا کیئے جا چکے ہیں۔

انکا کہنا تھا ہم اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سندھ اور بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں اور انسانی حقوق کی رہنما شازیا چانڈیو کے بھائی عاقب چانڈیو سمیت تمام لاپتا افراد کی بازیابی کے لیئے ہماری مدد کریں۔