کراچی سے “براس” کے 6 ممبران کو گرفتار کیا ہے – پاکستانی پولیس کا دعوی

836

 پاکستانی پولیس کے دعووں کے مطابق  کراچی میں حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔

 پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی)  غربی فدا حسین جانوری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بلوچستان میں چار مسلح تنظیموں کے اتحاد ” براس” کے چھ ممبران کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ایس ایس پی فدا حسین کے مطابق گرفتار افراد میں شیر خان، کریم بخش عرف بگل، دلشاد، موران خان عرف مولو، درخان اور ناری اور امیر بخش عرف نری شامل ہیں۔

ایس ایس پی  نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے آوان لانچر، پانچ  دستی بم، چھ آوان بمب، تین کلاشنکوف، ایک ہزار گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ چھاپے کے دوران 3 نائن ایم ایم پستول کی گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی پکڑا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار افراد نے کراچی میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے جب کہ وہ بلوچستان کے علاقوں میں پاکستان آرمی، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور لیویز کے قافلوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

تاہم دوسری جانب بلوچ مسلح تنظیموں کے اتحاد براس کی جانب سے پاکستان پولیس کے دعووں کے متعلق کوئی باضابطہ درعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔