کراچی اسٹاک ایکسچینج کے حملہ آور سلمان حمل کا خاندان حکام کے حراست میں

420

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے ایک حملہ آور کے خاندان کو حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سلمان حمل کے خاندان کو اس لیے حراست میں لیا گیا ہے کہ کیس میں مزید پیش رفت کی جاسکے اور ان سے تحقیقات کی جاسکیں کہ سلمان حمل کا کن کن لوگوں سے تعلقات تھے۔

حملہ آور سلمان حمل کا خاندان ان کی لاش لینے کیلئے اپنے آبائی علاقے سے کراچی آئے تھے۔

واضح رہے کہ 29 جون کی صبح چار مسلح افراد نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

بلوچ ہیومین رائٹس کمیشن نے بھی اپنے ایک بیان میں پاکستان حکام کی طرف سے بلوچ مزاحمت کاروں کے خاندان کے خلاف انتقامی کاررائیوں کی مذمت کی ہے۔

بی ایچ آر سی کے بیان میں کہا گہا ہے ریاستی اسٹبلمشنٹ لوگوں کو لاپتہ کرنے کے لیے ہر ممکن جواز کی تلاش میں ہے حالانکہ اقوام متحدہ کا یہ واضح موقف ہے کہ امن اور جنگ کسی بھی حالت میں لوگوں کو جبراً لاپتہ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ایک اور حملہ آور تسلیم بلوچ کے گھر پر دشت کیچ میں چھاپہ مار کر ان کے تین بھائی محبوب، ندیم اور نیاز ولدیت شمبے کو حراست میں لیا۔ اسی طرح مند سے سلمان حمل کے بھائیوں وحید اور عبدل ولدیت حمل کو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا گیا تھا جبکہ ایک دفعہ ان کے خاندان کے افراد کو کراچی میں حراست میں لیا گیا ہے۔