ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کیا- بی ایل ٹی

265

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے کہا  گذشتہ شب بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے شہر کے قریب پیر چتہ کے مقام پر 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کردیا ہے۔

میران بلوچ نے کہا دھماکے کے بعد تباہ شدہ گیس پائپ لائن کو آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے آسمان چھونے لگے۔

میران بلوچ نے کہا کہ جبکہ 2 دن قبل بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ مین بازار کے قریب ہی گیس کے کنوان نمبر 19 کو بھی دھماکہ خیز مواد نصیب کر کے تباہ کردیا ہے
میران بلوچ نے کہا تباہ شدہ گیس پائپ لائن کی ویڈیو ساتھ میں جاری کردیا گیا ہے ۔

میران بلوچ نے کہا ہماری تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کے مکمل آزادی تک جاری رہے گے۔