پسنی و واشک میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

240

پسنی میں فائرنگ سے پاکستان آرمی کا حاضر سروس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پسنی کے سیائیں کوہ وارڈ نمبر ایک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ذاکر ولد طارق کو ہلاک کردیا ۔

تربت کے علاقے پیدراک کے رہائشی ذاکر کو پسنی میں گھر گھس کر ہلاک کردیا گیا۔

ذاکر پاکستان آرمی کے حاضر سروس ملازم تھے اور مقامی انتظامیہ کے مطابق انھیں دیرینہ دشمنی کے بناء پر مارا گیا۔

دوسری جانب اہلخانہ نے انتظامیہ کے سامنے ذاکر کے ہلاکت کی ملوث کچھ لوگوں کو نامزد کردیا۔

دریں اثناء واشک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان یونیورسٹی کے سابق پروفیسر سمیت دو افراد کو ہلاک کردیا ۔

واشک کے سب تحصیل ناگ میں جامعہ بلوچستان کے سابق استاد پروفیسر عبدالخالق کو اس کے ایک اور ہمراہ سمیت قتل کردیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق عبدالخالق کو کنری ناگ میں اس وقت قتل کردیا گیا جب  وہ زمینوں پہ موجود تھا ۔

تاہم تاحال قتل کے وجوہات معلوم نہ ہوسکے ۔