پسنی: نوجوان نے خودکشی کرلی

371

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پسنی کے علاقے حیدر گوٹھ ملگ بازار میں گوہر بخش گوھرو عبدی نامی شخص نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

متوفی گوہر بخش گوھروعبدی کلانچ کا رہائشی تھا۔ خودکشی کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

یاد رہے بلوچستان میں خودکشی کے واقعات معمول ہیں اس سے قبل بھی کئی افراد بے روزگار کی تنگ دستی سے تنگ آکر اپنی جان لے چکے ہیں۔