پروفیسر نادر شاہ کی نا گہانی موت ایک قومی نقصان ہے – بی ایس او

463

بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پروفیسر نادر شاہ کی کرونا وباء کے باعث شہادت سے بلوچستان ایک لائق اور محنتی استاد سے محروم ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر نادر شاہ پچھلے پچیس برس سے تعلیم کے میدان میں اپنے خدمات سر انجام دے رہے تھے اور بطور ڈگری کالج کے وائس پرنسپل ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ وہ ایک محنتی، فکری اور ایک مخلص شخصیت کے مالک تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسر نادر شاہ آن لائن کلاسز کے حوالے سے اساتذہ کو ٹریننگ دینے کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ کرونا کا شکار ہوگئے اور پچھلے ایک مہینے سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔

منیر جالب بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کرونا وباء کے بارے میں شروع سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی اور اس وباء کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرتی تو شاید آج ہم ایسے شخصیات سے محروم نہ ہو تے لیکن افسوس کہ حکومت کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے آن لائن کلاسز کے نام پہ طلباء و طالبات کا مستقبل داؤ پہ لگا ہے تو دوسری جانب قوم ایسی شخصیات بھی کھو رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس بابت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔