مستونگ: فورسز چوکی پر حملہ

194

مسلح افراد نے سلطان شہید چوک پر فورسز کی چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے مستونگ شہر میں سلطان شہید چوک پر فورسز کی چوکی کو دو دستی بموں سے نشانہ بنایا ۔

دھماکے سے ابتدائی معلومات کے کسی کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔

مستونگ و آس پاس کے علاقوں میں اکثر مسلح افراد پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف مسلح گروپس کرتے ہیں ، تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔