محمد جان دشتی کو بازیاب کیا جائے- بی ایس او

211

بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے کہا  بی ایس او گوادر زون کے  نائب صدر  سلمان دشتی کے والد ، سماجی کارکن اور اوست ویلفیئر کے بانی محمد جان دشتی کےگمشدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں محمد جان دشتی ایک سماجی کارکن ہیں انہوں نے اپنی زندگی سماج کی بہتری کے لئے وقف کیا تھا، ایسے لوگوں کا اغواء ہونا باعث تشویش ہے۔

انہوں نے ہم حکومت وقت اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ محمد جان دشتی کی رہائی فوراً عمل میں لایا جائے، بصورت دیگر بی ایس او بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دیگا۔