وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین آس لگائے بیھٹے ہوئے ہیں کہ انکے لاپتہ پیارے عید پر بازیاب ہونگے ، اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو مایوس نہیں کریگی اور لاپتہ افراد کو عید پر بازیاب کرکے غمزدہ گھرانوں کے خوشیوں کو دو بالا کریگی۔
نصراللہ بلوچ نے حکومت سے گزارش کی کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر دیکھے اور اس انسانی مسئلے کو ملکی قوانین کے مطابق فوری طور پر حل کرے کیونکہ جبری گمشدگی کی شکار ہونے والے شخص کا اہلخانہ ذہنی اذیت سمیت بہت سے مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔