خضدارمیں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، 1 زخمی

238

خضدار میں قلات کے رہائشی دو افراد فائرنگ سے ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ –

فائرنگ کا واقعہ وڈھ پولیس ایریا میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالمنان ولد خان محمدزئی اور علی احمد ولد فیض محمد موقع پر ہلاک جبکہ غلام سرور ولد خان محمد محمدزئی شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر وڈھ منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر اقبال کھوسہ اسپتال پہنچ گئے۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے میں قتل ہونے والے افراد کا تعلق قلات سے ہے تاہم پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔