خاران: فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا ۔ بی آر اے

264

دھماکے میں 4 اہلکار ہلاک اور دو زخمی کیئے ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو اپنے جاری کردہ ایک بیان میں خاران کے علاقے لجے میں پاکستانی فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ لجے میں پاکستانی فورسز کے بیس کیمپ کے قریب سرمچاروں کے بچھائے گئے بارودی سرنگ کے دھماکے سے فورسز کی ایک گاڑی مُکمل تباہ ہوگئی، گاڑی میں سوار 4 اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

بیبگر بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری اس طرح کہ کاروائیاں ایک آزاد سماج اور آزاد ریاست کہ قیام تک جاری رہیں گے۔