جنگ کے سواء ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں- افغان طالبان

294

جنگ ختم کرکے بین الافغانی مذاکرات کا آغاز کرنے کا مطالبہ غیر منطقی ہے ۔

ٹی بی پی سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ دوحہ معاہدے کے بعد بین الافغانی مذاکرات کا آغاز ضروری ہے ، کیونکہ ہم جنگ کو کم کرکے ختم کرنے کے راستے تلاش کررہے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ جنگ ختم کرکے مذاکرات کرنے کا مطالبہ ایک غیر منطقی مطالبہ ہے ، کیونکہ بقول ذبیح اللہ مجاہد کہ ان کے پاس جنگ کے سواء کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

انہوں نے اشرف غنی انتظامیہ کی  جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی جنگ نہیں چاہتا ہے تو پھر مذاکرات کی راہ میں کیوں رکاوٹ ڈال رہے ہیں،  اس لئے اب ضروری ہے کہ افغانوں کو  سیاسی افہام و تفہیم کے ذریعے معاہدے پہ آنے دیا جائے جس کا مطالبہ افغان عوام اور عالمی برادری نے بھی کیا ہے۔۔

طالبان ترجمان نے کہا غیر ذمہ دارانہ،  غیر معقول گفتگو اور بے بنیاد الزامات سے مسائل حل نہیں ہونگے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیدیوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے تاکہ بین الافغانی مذاکرات کا آغاز ہوسکے۔