تربت : بی ایس او کا جنرل باڈی اجلاس

151

 بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر عظیم بلوچ منعقد ہوا جسمیں مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی کمیٹی ممبر حانی یونس بلوچ تھے،اعزازی مہمان بی این پی  کیچ کے صدر واجہ شے نذیر احمد بلوچ تھے۔

اجلاس میں سیکرٹری رپورٹ، تنظیمی امور ، سیاسی صورتحال و زونل کابینہ کے الیکشن کے ایجنڈے شامل تھے، زونل کابینہ کے انتخابات میں زونل صدر کریم شمبے بلوچ سینئر نائب صدر اختیار جواد جونئیر نائب صدر فیصل رحیم بلوچ جنرل سیکرٹری باھڑ بشیر بلوچ سینئر جوائنٹ سیکرٹری نسیم مرزا جونئیر جوائنٹ سیکرٹری سرور سخی انفارمیشن سیکرٹری جلب خالق منتخب ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے رکن حانی یونس بلوچ نے کہا کہ بی ایس او قومی شہداء کے وارث تنظیم ہے 52 سالہ جدوجہد میں بی ایس او کے کارکنوں نے قربانیاں دے کر قومی سیاست کو مضبوط کیا ہے اور نظریاتی سیاست کو طاقت فراہم کی ہے،  موجودہ صدی علم و زانت اور شعور کی صدی ہے،  بی ایس او نے شعوری سیاست کی بنیاد پہ قومی سطح پر طلباء وطالبات کو متحد کرنے کی جدوجہد کررہی ہے بی ایس او کے قومی علمی جدوجہد کو کارکن علم و زانت و شعور کے بنیاد پر مضبوط کرے اور جدید رجحانات کو فروغ دے۔