بھارت کا چینی سرحد کے ساتھ 20 ہزار فوجی تعینات

132

بھارت نے چین کی جانب سے سرحد پر فوجی طاقت میں اضافے کرنے کے بعد اپنا ہزاروں فوجیوں پر مشتمل ڈویژن مشرقی لداخ کی سرحد پر تعینات کردیا اور اطلاعات ہیں کہ جلد اس ڈویژن کی آرٹلری بھی پہنچ جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فوج بھارتی ریاست اتر پردیش سے بھیجی گئی ہے،15 جون کو گلوان وادی میں چینی فوج سے جھڑپ کے بعد دونوں جانب سے سرحد پر فوجی طاقت میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھیجے گئے ہزاروں بھارتی فوجی مشرقی لداخ پر تعینات کیے جائیں گے،واضح رہے کہ ایک ڈویژن میں 15 سے 20 ہزار فوجی ہوتے ہیں۔

دوسری جانب چین اور بھارتی فضائیہ کی جانب سے لداخ کی سرحد پر پروازیں بھی شروع کردی گئی ہیں ۔