بلیدہ میں پاکستانی فوج کی زمینی اور فضائی آپریشن جاری

376
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے بلیدہ کے مختلف علاقوں میں پاکستان فوج کی جانب سے فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں زمینی فوج کو فضائی کمک حاصل ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ جاڑین سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں پاکستان فوج کی بڑی تعداد گذشتہ تین روز سے آپریشن میں مصروف ہے۔ فورسز فضائی مدد حاصل ہے جہاں گن شپ ہیلی کاپٹروں کو مختلف جگہوں پر شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکار مختلف دیہاتوں میں آپریشن کے دوران گھروں کو نذر آتش کررہے ہیں جبکہ آمد و رفت کے راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے بلیدہ کے علاقے الندور میں میں بلوچ سیاسی اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ریاض بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر والوں کو شدید نوعیت کی دھمکیاں دی گئیں، گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ ریاض بلوچ انسانی حقوق کے ایک متحرک کارکن ہیں جو بلوچستان میں جاری ریاستی جبر کے خلاف مسلسل کام کرتے آرہے ہیں۔

دریں اثناء بلوچستان میں متحرک انسانی حقوق کی تنظیموں نے ریاض بلوچ کے گھر پہ فوجی آپریشن کی شدید مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پرامن سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکن بھی محفوظ نہیں ہیں۔