بلوچستان سے لاپتہ 9 افراد رہا

186

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار اور ہرنائی سے لاپتہ 9 افراد رہا ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ قبل ضلع خضدار کے علاقے گریشہ سے رواں سال 13 جون سے جبری طور پر لاپتہ کیئے جانے والے سات افراد رہا ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

گریشہ سے رہا ہونے والے افراد میں منور ولد گہرام، زاہد ولد نیک محمد، خالد ولد محمد بخش، طارق ولد دادل، ستار ولد امین، رفیق ولد علی، دارو ولد شیر محمد رہا ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

اسی طرح رواں ماہ 6 جولائی کو ہرنائی میں فورسز کے آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے والے قیصر چھلگری کے دونوں بیٹے گذشتہ روز رہا ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

یاد رہے ہرنائی کے علاقے نشپا مئں آپریشن کے دوران فورسز نے قیصر چھلگری مری، ان کے نواسی ناز بی بی اور دو دیگر خواتین فورسز کے ہاتھوں قتل ہوئے تھیں۔