بلوچستان : تمپ سے دو نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

494

بلوچستان میں پاکستان آرمی و خفیہ اداروں کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی مختلف علاقوں میں جاری ہے۔

ٹی بی پی کو مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تمپ کوہاڈ کے علاقے زامران بازار سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ رات گئے دیر چھاپہ مار کر گرفتاری کے بعد لاپتہ لاپتہ کردیا۔

ریاض ولد ابراہیم اور منیر خدا بخش نذر آباد میں دکان داری کرتے تھے ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو دونوں لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کے خاندانی زرائع سے معلوم ہوا کہ دوران چھاپہ جب خواتین و بچوں نے فورسز کے سامنے نوجوانوں کو گرفتار نہ کرنے کی التجا کی تو فورسز اہلکاروں نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

بلوچستان میں آئے روز پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں مختلف علاقوں سے نوجوان گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوتے ہیں ۔

دوسری جانب کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔