اوست ویلفیئر کے لاپتہ ایک اور رہنماء بازیاب

144

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سماجی تنظیم کے لاپتہ جنرل سیکرٹری عبدالقیوم وفا بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

وفاء بلوچ 15 روز قبل کراچی سے جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھے جو آج بازیاب ہوگئے۔

وفاء بلوچ اور اوست ویلفیئر کے تمام لاپتہ ممبران آج اور گزشتہ روز بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

گذشتہ روز اوست ویلفیئر کے لاپتہ رہنماء مہم جان بازیاب ہوگئے تھے جبکہ آج عبدالقیوم بھی بازیاب ہوگئے۔

سماجی تنظیم اوست ویلفیئر نے تمام تنظیمی رہنماؤں کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔