تحریک طالبان پاکستان دو ہزار سات سے پاکستانی فورسز کے برسرپیکار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود پر پابندیاں عائد کردی ہے۔
تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کو اقوام متحدہ کی داعش اور القاعدہ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے مفتی نور ولی محسود کے اثاثے منجمد کر کے اس پر سفری پابندیاں بھی عائد کر دی گئی ہیں۔
تاہم اقوام متحدہ کے حالیہ فیصلے کے متعلق تحریک طالبان پاکستان کا کوئی موقف تاحال میڈیا کے سامنے نہیں آیا ہے۔