بلیدہ میں پاکستانی فوج کی زمینی اور فضائی آپریشن جاری

215
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے بلیدہ کے مختلف علاقوں میں پاکستان فوج کی جانب سے فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں زمینی فوج کو فضائی کمک حاصل ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ جاڑین سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں پاکستان فوج کی بڑی تعداد گذشتہ تین روز سے آپریشن میں مصروف ہے۔ فورسز فضائی مدد حاصل ہے جہاں گن شپ ہیلی کاپٹروں کو مختلف جگہوں پر شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکار مختلف دیہاتوں میں آپریشن کے دوران گھروں کو نذر آتش کررہے ہیں جبکہ آمد و رفت کے راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہے دو روز قبل فورسز اور مسلح افراد میں طویل جھڑپیں شروع ہوئی تھی جو کئی گھنٹوں تک رہی رہیں۔ بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بی آر اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپوں میں ان کا ایک کمانڈر شہید ہوا ہے۔

دوسری جانب عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دو روز قبل ہی ضلع کیچ کے علاقے جمک پیدراک میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستان فورسز کا لانس نائیک ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوئے تھے جس کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔